لندن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی پیسر محمد عامر انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کی تیاری کرنے لگے ہیں۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے قومی ٹیم کے بولر ایسیکس کی نمائندگی کریں گے ، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔اس ضمن میں محمد عامر نے کہا کہ وہ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح عالمی کپ سے باہر ہونے پر افسردہ ہیں واضح رہے ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے ، ایونٹ کا فائنل 21 ستمبر کو برمنگھم میں ہوگا۔