لاہور(کلچرل رپورٹر)شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تْرک اداکارہ گلسوم علی نے کہا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اور تْرک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، گلسوم علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے ، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ’پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں‘۔گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیادوسری جانب پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر گلسوم علی کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔