پشاور(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار صحافی شاہد اورکزئی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پریشانی کسی فرد واحد سے متعلق نہیں بلکہ اصل مسئلہ قومی بجٹ کا ہے جسے پیش کرنے کا اختیار صرف وفاقی وزیر خزانہ کو ہے ،جس کے لئے اسے پہلے صدر مملکت کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا لازم ہے ۔ جس پر عدالت نے 21مئی تک اٹارنی جنرل سے تحریری جواب طلب کر لیا۔