لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارعبداللہ ملک کے نئے گانے تجھے عشق ہو کی ویڈیو کی تعارفی تقریب گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس گانے کا ٹائٹل تجھے عشق ہو ہے ۔ یہ گانا بیک سٹیج پروڈکشنز اورآئی کانک سولیوشن کی پروڈکشن ہے ، ویڈیو کے ڈائریکٹرزین عرفان ہیں۔ میوزک کمپوزیشن سانول خاں کی ہے ۔ گلوکارعبداللہ ملک نے کہا کہ گانے کی کہانی بریک اپ کے گرد گھومتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے استاد نصرت فتح علی خاں اور عاطف اسلم کے گانوں سے رہنمائی لی ہے لیکن باقاعدہ تربیت کسی سے نہیں لی خود محنت کی ہے ۔