لاہور(نمائندہ خصوصی سے )انجمن طلباء اسلام کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا کہ میاں عبدالرشید بھٹی عشق رسولؐ کی حسین راہوں کے عظیم مسافر تھے ۔میاں عبدالرشید بھٹی کا کردار و عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کارکنان انجمن میاں عبدالرشید بھٹی کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔ انھوں نے قابل رشک زندگی گزاری اور بندگان خدا کے دلوں میں یاد الہی اور عشق رسولؐ کے چراغ روشن کئے ۔ انجمن طلباء اسلام کیلئے انکی خدمات لائق صد تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انجمن طلباء اسلام پنجاب کے ناظم عبدالرشید بھٹی کی نماز جنازہ کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔