اسلام آباد (نامہ نگار،صباح نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے 2014کے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں 30ستمبرتک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دوران سماعت عدالتی حکم کے باوجود عبدالعلیم خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنما بھی نامزد ملزم ہیں تاہم انہیں عدالت کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ عبدالعلیم خان کو نہیں دیا گیا تھا ۔