لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ،ملاقات میں اتحادی امورپر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے معاملے پر پیدا شدہ صورتحال پربھی بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اتحادی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھایا جائے گا ۔بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی کاوشوں کے نتیجے میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہو گئی۔وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی سپیکر کو تمام تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرا دی۔