لاہور(گوہر علی) تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلی منتخب کرانے کیلئے بنائی گئی حکمت عملی میں پرویز الٰہی کا کردار نمایاں ہے ،پنجاب کے پارلیمانی امور کیلئے حکمت عملی عمران خان اور پرویز الہی نے مشاورت سے مرتب کی،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی پرویز الہی کے تجربہ سے بھر پور فائدہ اٹھار ہی ہے اور وہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پنجاب حکومت میں مسلم لیگ (ق) کو تین وزارتیں دینے پر غور ہورہا ہے اور چند روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی ، پنجاب میں مضبوط حکومت کا قیام ہی تحریک انصاف کے ووٹ بنک کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اور یہاں مسلم لیگ (ن) سے مقابلے کے لئے پرویز الہی کی تجاویز کی روشنی میں اب تک کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی سیاست کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیکر پرویز الہی ایوان کو زیاد ہ وقت دیں گے اور ڈپٹی سپیکر اور چیئر مین آف پینل کے ذریعہ اجلاس کی کارروائی کم سے کم چلائی جائے گی ۔