اسلام آباد( خصوصی رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ خواہ مخوا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے پڑ گئے ہیں، عثمان بزدار گروم ہو رہا ہے ۔ نواز شریف پہلے پانچ چھ ماہ میں بول سکتا تھا نہ ہی پریس کانفرنس کر سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وقت دیں بہت اچھا لیڈر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاہم نے خوامخوا فرض کر لیا ہے کہ لیڈر فرفر انگریزی بولے ، پسماندہ علاقے سے آنے والے شخص کو گروم ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ بنیادی طور پر لیڈر کو ایماندار ہونا چاہیے ۔اہلیت اور صلاحیت بھی خود بخود پیدا ہو جائیگی، عثمان بزدار کی اہلیت پر کسی کو شک نہیں۔