لاہور(کلچرل پورٹر)معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماضی کے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جو اْن کے گریجوایشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے ۔عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے سیاہ رنگ کا گریجوایشن گائون اور کیپ پہنا ہوا ہے جبکہ ہمیشہ کی طرح تصویر میں بھی اداکارہ کے چہرے پر مْسکراہٹ ہے ، تصویر میں اْن کے ہمراہ اْن کے والدین بھی ہیں ۔تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجوایشن ڈے ۔‘