لاہور(کلچرل رپورٹر) ایس ایم پروڈکشن کے زیر اہتمام عید جشن آزادی کے ساتھ کے عنوان سے ایک رنگا رنگ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور ان کی اہلیہ تھیں ۔ملک کے نامور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس دے کر تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔ایس ایم پروڈکشن کے بینر تلے عید اور جشن آزادی کے حوالے سے ایک رنگا رنگ میوزیکل شو کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا ۔جس میں ملک کے نامور فنکاروں پرائڈ آف پرفارمنس شوکت علی ، استاد حامد علی خان،شاہدہ منی، شفقت امانت علی خان، رستم فتح علی خان، ساحر علی بگا،راگا بوائز ،شبنم مجید،شیر میانداد،آصف علی خان سنتو، لکی علی،حوریا خان ڈھول پلیئر،روحیل ،احمد نواز،امیر شوکت علی،مسکان جے ، جوجی علی خان،ضمیر خاور،ڈی جے بلند،فرح انور،فرحانہ مقصود،وکی سمراٹ نے شاندار پرفارمنس دی۔ مہمانوں میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر میوزک ڈائریکٹر الطاف حسین طافو خان،فلم ڈائریکٹر سید نور،پرویز کلیم،سینئر صحافی علی احمد ڈھلوں،دیدار،مسرت مصباح،مدیحہ شاہ،طارق طافو،شعیب عالم،عمران حیات،عارف بٹ،ادریس خان،ماجد نواز،عمران شہزادہ،ندیم پہلوان،نعیم الحسن،صنم بلوچ اور دیگر شامل تھے ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شاندار کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے ۔میزبانی کے فرائض فاروق حسن،فہد شیخ اور وقاص عزیز نے انجام دئیے ۔