ریاض،ماسکو (92 نیوزرپورٹ،اے ایف پی ) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدرٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا جس سے پٹرول کے نرخوں میں 30فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ماسکو نے صدر پوٹن اور محمد بن سلمان میں گفتگو کی تردید کی ہے ۔سعودی ولی عہدنے تیل کی گرتی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے گفتگوکی جس کے بعدبحرالشمال کاایک بیرل تیل36.29ڈالرتک پہنچ گیا۔ٹرمپ نے ٹویٹ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت ہوئی۔