کراچی(کامرس رپورٹر ) عید کی خریداری میں پاکستانی مصنوعات بازی لے گئیں، پاکستانی مصنوعات کے مقابلے میں بیشتر درآمدی اشیائمہنگی اور غیرمعیاری جبکہ پاکستانی اشیائکے عمدہ معیاراور مناسب قیمتوں نے بیشتر مارکیٹوں کی رونقیں بڑھادیں، پاکستانی عوام کا درآمدی اشیاء سے اجتناب اور پاکستانی مصنوعات کی خریداری مثبت رحجان ہے ، مقامی طور پر تیار کردہ جوتے ، ہوزری، آرائش و زیبائش کا سامان، خواتین، مرد اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے ، بیشتر مارکیٹوں میں خصوصی رعایت متعارف کرواکے تاجروں نے اچھا اقدام کیا ہے ، موجودہ کاروباری و تجارتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ عوام میں پاکستانی مصنوعات کی خریداری کا شعور بیدار کیا جائے ، اس سلسلے میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ عید کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مہنگائی سے متاثرہ عوام کی حوصلہ افزائی کریں اور عید شاپنگ کے تحت خصوصی رعایت متعارف کروائی جائے ۔