اسلام آباد (غلام نبی یوسف زئی) سپریم کورٹ نے فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔ درخواست عید الاضحیٰ کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی طر ف سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کو17/2019 نمبر الاٹ کیا گیا جو عید کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفر نس کی کاپی جمع کرانے کیلئے خود سپریم کورٹ برانچ میں آئے اور اپنی درخواست جمع کرائی۔