لاہور (نامہ نگار خصوصی) سیشن کورٹ نے سٹیج اداکارہ آفرین خان کو غیرقانونی ہراساں کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ادکارہ کی درخواست پر سماعت کی تو آفرین خان عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا عدیل صفدر بھٹی غیرقانونی طور پر ہراساں کررہااور پولیس کے ساتھ مل کر دھمکیاں دے رہا ،عدیل بھٹی سے مجھے اور میری فیملی کی جان کو خطرہ ہے ۔