لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں صدر نیشنل بنک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سابق بینک ملازم چودھری قاسم کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواستگزار کے مطابق عدالت نے میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی لیکن اس کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل نہیں جا رہا، عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے صدر نیشنل بنک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔