لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن عدالت میں مخالفین کی فائرنگ، پیشی پرآیا ملزم محمد نواز قتل کر دیا گیا، فائرنگ سے احاطہ عدالت میں بھگڈر مچ گئی ۔دوسرے واقعہ میں خاتون کو قتل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ لاہور میں اپنے رشتے دار جاوید کو پراپرٹی کے تنازع پرقتل کرنے کا ملزم محمد نواز عبوری ضمانت کرانے سیشن کورٹ پہنچا کہ ایڈیشنل سیشن جج میاں شریف کی عدالت کے باہر ملزم نے فائرنگ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس پی سٹی تصورعلی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے بار کے عہدیداران سے ملاقات کی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے واقعہ کی ذمہ داران کا تعین کرکے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے انچارج کورٹ سکیورٹی انسپکٹر مبارک علی کو معطل کرکے لائن حاضر کر کے معاملے کی انکوائری کیلئے ایس پی سٹی تصور اقبال کو تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ تھانہ اسلامپورہ پولیس نے اعظم عر ف جا نو ،سعید ،ضیا ء عمرا ن سمیت نو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم رات گئے تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا،مقدمہ میں دریں اثنا صدر لاہور بار جی اے خان طارق نے کہا کہ عدالت کے باہر واقعہ ہونا پولیس کی ناکامی ہے ۔ نواں کوٹ کے علاقے میں لیاقت چوک کے قریب چنگ چی رکشہ میں سوار نامعلوم خاتون کہیں جارہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار افراد نے ا کرکے قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم ے لیے مردہ خانے جمع کرادی تاہم مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔