عدن(این این آئی)یمن کی جنوبی عبوری کونسل نے عدن میں گذشتہ ہفتے قبضے میں لی گئی سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو خالی کردیا ہے ۔عرب اتحاد کے ذرائع نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی عبوری کونسل نے عدن اسپتال، مرکزی بنک اور دوسری متعدد سرکاری عمارتوں کو خالی کر دیا ہے اور ان کا کنٹرول یمن کے صدارتی بریگیڈز کے حوالے کردیا ہے ۔ عرب اتحاد ہی نے حکومت اور ایس ٹی سی کی فورسز سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔