لاہور (کلچرل رپورٹر) ملک کے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے نواسے اور اداکار عدیل ہاشمی پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقررکردئیے ۔عدیل ہاشمی کے بطور چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔عدیل ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران کو میرٹ پر لیا جائے گا۔بورڈ کو مکمل کیا جائے گااور پاکستان فلم کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔یاد رہے عدیل ہاشمی کی والدہ منیزہ ہاشمی بھی پنجاب میں لاہور آرٹس کونسل کی چیئرپرسن ہیں جو فن وثقافت کے بہتر فروغ کے لئے دن رات کام کررہی ہیں۔