کراچی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ عدنان صدیقی کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اداکاری کے علاوہ وہ بانسری پر خوبصورت دھنیں بجانے میں بھی ماہر ہیں۔ چند روز قبل ایک ایوارڈ شو کے دوران انہوں نے بانسری پر ملی نغمہ بجاکر شائقین کو مسحور کردیا تھا اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ عدنان صدیقی نے لکھا ’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ کو سب سے پہلے نسیم بیگم نے گایا تھا جس کے بعد اس خوبصورت گیت کو میڈم نور جہاں نے گایا۔ یہ گیت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے ۔