کراچی (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بعد اَزمرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر صحت سندھ نے آنکھوں کا عطیہ آئی بینک سوسائٹی نارتھ کراچی میں دینے کا فارم بھی فِل کیاہے ،ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آنکھیں عطیہ کرنے کے فارم میں ڈاکٹر شیر شاہ سید کو گواہ بنایا،انہوں نے کہا کہ میرے محکمے کے ڈاکٹر اور ارکان پارلیمنٹ بھی قرنیہ عطیہ کریں تاکہ دیگر افراد بھی آگے آئیں۔