لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ عروہ حسین کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین برہم نظر آرہے ہیں۔عروہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جو ایک انگریزی فیشن میگزین کے لئے کرایا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر خفا نظر آرہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے اب آپ نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔