احمدیار(صباح نیوز) اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی کی11 ویں برسی آج 17 منائی جائے گی وہ30 دسمبر1928 کو شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے انکااصل نام نام مرزا عظیم بیگ چغتائی تھا ان کے شعری مجموعے مثنوی سیر کراچی ،جزیرہ ،حرف سنبت ،تہمت اور دوسرا ہمالا کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے وہ 17فروری2009 کو وفات پاگئے تھے ۔ مزید برآں اردو کے معروف شاعر آرزو لکھنوی کا 147واں یوم پیدائش آج 17 فروری بروزپیر کو منایاجائے گا وہ 17فروری1873 کو لکھنو میں پیداہوئے تھے انکااصل نام سید انوارحسین تھا ، انکے مجموعہ کلا م ’’ فغان آرزو ، جہان آرزو ،نشان آرزو اور زبان آرزو ‘‘کے نام سرفہرست میں شامل ہیں ۔