بغداد(آن لائن)عراق میں حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی جھڑپوں میں10افراز زخمی ہوگئے ۔حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کی سست رفتار پر برہم عراقی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے شدید کردیے ، ٹائرز نذرِ آتش کر کے سڑکیں بلاک اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مزید اشتعال انگیزی کی دھمکی دے دی۔