بغداد (اے پی پی) عراق شہر نجف میں اغواء کئے گئے 12 شہریوں میں سے 6 کو داعش نے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ کربلاء کے ڈپٹی گورنر علی المیالی نے میڈیا کو بتایا کہ داعش کی جانب سے مغویوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں سڑک پرپھینک دی گئیں۔ ان کی شناخت نجف کے مقامی باشندوں کے طورپر کی گئی ہے جنہیں کچھ عرصہ قبل داعش کے جنگجوئوں نے اغواء کرلیا تھا۔الانبار گورنری کے قبائلی رہنما عبداﷲ نے بتایا کہ داعشی جنگجوئوں نے نجف سے ایک درجن شہریوں کو اغواء کیا تھا جن میں سے 6کو قتل کردیا گیا ہے ۔ ۔کربلا کے ڈپٹی گورنر نے کہا کہ مقامی حکومت نے مغویوں کی بازیابی کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت ی تھی مگر حکام داعش کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شہریوں کو بچانے میں ناکام رہے ۔