واشنگٹن ،ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف نئے حملے شروع کر دئیے ، ادھر یمن کے لیے امریکی سفیرنے بتایاکہ حوثی ملیشیا بندرگاہی شہر الحدیدہ کیلئے اقوام متحدہ کی مجوزہ امن ڈیل کو حتمی صورت دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔ یہ حملے صنعا کے قرب و جوار کے علاوہ الدالیمی ایئر بیس پرگذشتہ روز کئے گئے ۔ادھر یمن کے لیے امریکی سفیرنے بتایاکہ حوثی ملیشیا بندرگاہی شہر الحدیدہ کے لیے اقوام متحدہ کی مجوزہ امن ڈیل کو حتمی صورت دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔ اس امریکی سفارت کار کے مطابق حوثی ملیشیا کے پاس موجود ہتھیاروں کا ذخیرہ خطے کے ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔