اسلام آباد (وقائع نگار،92نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بیوروکریسی کے مختلف سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے 21 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ترقی پانیوالوں میں پولیس سروس کے 2 ، ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10،فارن سروس کے 4، ان لینڈ ریونیو سروس کے 2 ،کسٹم سروس کے 2 اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے ایک افسر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیائ، ایڈمنسٹریٹو سروس کے کمشنر فیصل آباد عشرت علی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ذوالفقار حیدر، چیف سیکرٹری کے پی کے کاظم نیاز، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شہزاد بنگش، افتخار شلوانی، فرحان عزیز خواجہ، فارن سروس کے اسد مجید، ظہیر جنجوعہ، صفدر حیات اور خالد حسین میمن ،کسٹم سروس کے احمد مجتبیٰ میمن اور عبدالرشید شیخ بھی گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے سیکرٹریٹ گروپ کی سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس گروپ کے کسی افسر کو ترقی نہیں دی گئی ہے ۔