لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بولر محمدعرفان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کے ا آپریشن کمانڈر توصیف حیدر نے ادارے بارے بریفنگ دی۔فاسٹ بولر نے پولیس کیمونیکشن افسران سے خیالات کا اظہاربھی کیا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر پتہ چلا ہم یورپ سے آگے جاچکے ہیں۔ میں بہت حیران ہوں پاکستان میں ایسا پراجیکٹ ہے ،تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔عرفان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں بھی شرکت کی۔محمدعرفان نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔