ڈی آئی خان، پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان ( نیٹ نیوز،92 نیوزرپورٹ ،نمائندہ 92 نیوز ) خیبرپختونخوا کے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 سکواٹس سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل سکواٹس کیٹگری میں بھارت کے کپل کمار نے ایک منٹ میں 44 سکواٹس کا ریکارڈ بنایا تھا۔عرفان محسود اب تک بھارتی شہریوں کے گیارہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔عرفان محسود نے رواں ہفتے دو جبکہ کُل 35 ورلڈ ریکارڈ بنا کر گینیز بک میں اپنا نام درج کرایا ہے ۔ عرفان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے ای میل موصول ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹارگٹ ہے کہ میں 50 ریکارڈ بنائوں اور پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہتا ہوں ۔