لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے ڈھول کی نئی تال سیکھنے کیلئے کلاسز لینا شروع کر دی، عریشمہ روزانہ تین گھنٹے کی کلاس لے رہی ہیں،اس حوالے سے ڈھول پلیئر نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ہر کام میں جدت آتی ہے ،ڈھو بجنا ایک فن ہے اس کیلئے باقاعدہ تربیت حاصل کی ،اب مسلسل پانچ گھنٹے تک ڈھول بجاسکتی ہوں ،اس کیلئے بھرپور توانائی صرف ہوتی ہے لہذا میں نے باقاعدگی سے جم جانا بھی شروع کردیا ہے۔