کراچی( نیٹ نیوز) کراچی میں پولیس کی حراست میں موجود لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں گرفتارکرلیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران پیشی کے موقع پر پولیس مقابلے میں مفرور ملزم عزیر بلوچ کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق عزیر بلوچ پر 2013ء میں پولیس مقابلے کا الزام ہے ، ملزم 2013ء سے اس کیس میں مفرور تھا اور اس کے خلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج ہے ، رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف مختلف عدالتوں میں 56 مقدمات زیر سماعت ہیں،اس کے علاوہ ملزم پر حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کا بھی الزام ہے ۔ رواں برس 4 اپریل کو فوجی عدالت نے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے جرم میں آرمی ایکٹ کی دفعہ 59 آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ئکی سیکشن 3 کے تحت 12 سال قید کی سزا سنائی تھی، اسے 30 جنوری 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔