لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ عظمیٰ چوہدری کی رفیع پیر تھیٹر کے سٹیج ڈرامے ’’اب نہیں‘‘ میں زبردست اداکاری کا مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق اس سٹیج ڈرامے کا انعقاد گذشتہ روز رفیع پیرتھیٹر ورکشاپ اور OXFAM Pakistan کے اشتراک سے یونیورسٹی آف لاہور میں کیا گیا تھا اس ڈرامے کا تھیم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی تھا ۔یک ملاقات کے دوران عظمیٰ چوہدری نے بتایاکہ میں اس سے قبل ٹی وی اور فلم کر چکی ہوں مگر تھیٹر پر میرا کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے اور اﷲ کا شکرہے کہ میں اس میں سرخرو ہوئی ہوں ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ چوہدری نے کہاکہ میں ہمارے سینئرز عثمان پیرزادہ کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے زیرسایہ تھیٹر پر موقع دیا مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا انہوں نے ایک ایک ڈائیلاگ پر میری رہنمائی کی ہے عظمیٰ چوہدری نے مذید کہاکہ اپنی اس پہلی کامیابی کو دیکھتے ہوئے میں تھیٹر کرتی رہوں گی۔