واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی مفادات کو درپیش خطرات اور حملوں سے ٹرمپ انتظامیہ ناخوش ہے ۔ اس تناظر میں واشنگٹن نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو بند کر دینے کی دھمکی دی ہے ۔عراق میں سفارت خانہ بند کرنے کی تنبیہہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز قبل عراقی صدر برہم صالح سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی۔ پومپیو نے واضح کیا کہ بغداد حکومت کے لیے امریکی فوجی اور سفارتی علاقوں پر راکٹ پھینکنے کے عمل کو فوری طور پر کنٹرول کرنا ضروری ہے بصورتِ دیگر سفارت خانہ بند کرنے کے علاوہ فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔