لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سنی تحریک کے ضلعی صدرشریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کام کرنا صحابہ کرام علیہم الرضوان کی سنت ہے ۔عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی عمارت کھڑی ہے ۔عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا تقاضا اور شفاعت رسول اﷲ ﷺ کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق و دیگر صحابہ کرام علیہم الرضوان کی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔