مکرمی !علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے سے تین لاکھ ڈائریکٹ اور دس لاکھ ان ڈائریکٹ نوجوانوں کو روزگار کاموقع ملے گا۔گویا کم وبیش تیرہ لاکھ گھروں کا چولہا گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ 3217 ایکڑ پر قائم کیا جا رہا ہے۔جس میں ایک ارب دالر غیرملکی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ آچکی ہے۔ابتدائی طور پر چینی کمپنیوں کو صنعتیں لگانے کے لئے سات سو ایکڑ زمین فراہم کی گئی ہے ،چین کے علاوہ دیگر غیرملکی سرمایہ دار بھی آنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ہمیں حکومت کے اس فعل کو نہ صرف قابل تحسین خیال کرنا چاہئے بلکہ میڈیا کے ذریعے اس کی مثبت تشہیر بھی کرنا چاہئے۔تاکہ حکومت وقت اس طرح کے اور پراجیکٹ لگا کر ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کا باعث بنے گا۔پاکستان کی معاشی حالت اور اقتسادی بہتری کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات کا آغاز کردیا ہے،جس سے عوام، نوجوان،علاقہ اور ملک معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو کر خوش حال پاکستان کے خواب کی تعبیر کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ (مراد علی شاہدؔ دوحہ قطر)