کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،این این آئی ) بلوچستان کے منتخب نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری نے کہا ہے نگران وزیراعلیٰ کا عہدہ ملنے پراﷲ کا شکر گزار ہوں ،اپنی تمام تر توانائیاں شفاف انتخابات کے انعقاد اور پرامن ماحول میں بہتر ٹرن آؤٹ کے لئے صرف کرونگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاؤالدین مری آج شام 5 بجے حلف اٹھائیں گے ،انہوں نے نگران صوبائی کابینہ کے لئے 6ناموں پر غور شروع کردیا۔علاؤالدین مری ممتاز صنعت کار اور سابق بیوروکریٹ غلام محی الدین مری کے صاحبزادے ہیں ،وہ مستونگ میں پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار سے ڈگری حاصل کی۔