اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج دو میچز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں کالونی لائینز کا مقابلہ این ٹی ایس سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لیڈنگ یونٹ اے اور یونٹی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔