اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منسٹری آف فنانس اور ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے ، فہیم نے 39 رنز اور خرم نے 12 رنز بنائے ، سمیع اور عبداﷲ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں منسٹری آف فنانس نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، غفار نے 24 رنز اور اسد نے 19 رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں ہائرایجوکیشن کمیشن نے اسلامک سٹار کو 19 رنز سے شکست دی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے ، رضوان نے 49 رنز بنائے ، جیند نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے ، جواب میں اسلامک سٹار نے مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ اس کاشف نے 17 رنز اور فدا نے 15 رنز بنائے ، تنویر نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ ٹورنامنٹ میں آج بدھ کو دو میچز کھیلے جائیں گے کالونی لائنز کا مقابلہ این ٹی ایس سے اور لیڈنگ اے کا مقابلہ یونٹی الیون سے ہوگا۔