لاہور(نیوز رپورٹر)قومی ونجی ائیر لائنز کے ذریعے اندرون بیرون ممالک سفر کرنے والے فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔گزشتہ روز بھی 8پروازیں منسوخ اور16 تاخیرکا شکار ہوئیں۔ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 963 ۔جدہ سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 962 ۔ٹوکیو جانے والی پی آئی اے کی پرواز 852 ۔ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 263 ۔شارجہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 413 ۔کراچی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 145 ۔کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 305 ۔کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 317 منسوخ ہوئیں جبکہ کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 313 دو گھنٹے اٹھارہ منٹ ۔لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 758 دو گھنٹے بیس منٹ ۔مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 7534 ستاون منٹ۔جدہ سے آنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز 734 سینتیس منٹ ۔میلان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 720 چھبیس منٹ۔استنبول جانے والی ترکش پرواز 715 پینتیس منٹ ۔ریاض جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 318 ایک گھنٹہ۔دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 623 چوالیس منٹ ۔دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 410 تیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔