لاہور (اپنے خبر نگار سے ) علم و ہنر فاونڈیشن کے زیر اہتمام مستحق و ہونہار طالبات کے لیے سلائی مشینوں کی تقسیم کی سہ ماہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علم و ہنر فاونڈیشن کے چار کیمپسوں کی 26 طالبات کو بہترین کا رکر دگی کی بنیاد پر سلائی مشینوں کے تحفے سے نواز گیا۔ فاونڈیشن کے تحت پنجاب بھر میں 44 مراکز پر طلبہ کو ٹیوٹا اور ووکیشنل ٹریننگ اداروں کے اشتراک سے مختلف نوعیت کے ڈپلومہ اور کمپیوٹر یننگ پروگرامز جبکہ مراکز میں طالبات کے لیے سالا ئی کڑھائی اور دستکاری کے کورسز بھی کر ائے جا تے ہیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی صدر علم وہنر فاونڈیشن ڈاکٹر سلیم خاں راؤ، پرنسپل ٹاون شپ کیمپس محمد ارشد، پر نسپل مظہر حسین اعوان، م انیلا کلیم، غلام حسین بلوچ اور ادارے کے دیگرسینئر افسران و اساتذہ نے بھی شر کت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی صدر علم وہنر فاونڈیشن ڈاکٹر سلیم خاں راؤ نے کہا کہ ادارہ مخیر حضرات کے تعاون سے طلبہ کو مفت ٹیکنیکل تعلیم فراہم کر ہا ہے ۔ طالبات کے لیے سلا ئی مشینوں کے انعا مات مستقبل میں انکے لیے با عزت روزگار کا بھی ذریعہ بنے گا۔