لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان علما کونسل کے قائدین نے حج اخراجات میں ممکنہ اضافے کی خبروں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت حج انتظامات کرنے سے قاصر ہے تو اس شعبے کو نجی کمپنیوں کے حوالے کردیا جائے تاکہ وہ سستے حج پیکیج دیں۔حکومت صرف ریگولیٹری باڈی کا کردار اداکرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ حج عمرہ ٹور آپریٹرز حجاج کرام کو جو پیکیج دے رہے ہیں ان پر ہر صورت عملدر آمد ہو۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، قاضی مطیع اﷲ سعیدی، مولانا اسد اﷲ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔