لاہور(نمائندہ خصوصی سے )متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری علی اصغر الحسینی عراق میں روضہ حضرت امام حسین اوردیگر مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے بوڈ ترجمان عامرحسین ہاشمی اور اختر عباس شاہ نے انکے اعزا ز میں ظہرانہ دیا جس میں ،سید عاصم عباس شمسی ،غلام محی الدین ،رضوان علی ،محمد شہباز ،نفیس حسین شاہ ،مبشر حسین ،محمد فراز،محمد ارشد ،افتخار جٹ سمیت دیگر ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عامر حسین ہاشمی کا کہنا ہے کہ امام حسین کے زائر کی بڑی عزت و فضیلت ہے ،اور انکا شمار خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے ۔شاعر اہلبیت عاصم شمسی نے فضائل و مصائب امام حسین و دیگر شہداء کربلا بیان کیے ۔آخر میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم شدید مذمت کرتے ہوئے انکی جلد از جلد آزادی اور خوشحالی سمیت ملک پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اختر شاہ کی جانب سے خصوصی نیاز امام تقسیم کی گئی ۔