لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار علی بدرمیانداد کا ویڈیو سانگ"اکھیاں" لانچ ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ مذکورہ گانے کو معروف کمپنی Jass Recordsنے سوشل میڈیا پر گذشتہ روز اپ لوڈ کیا جس کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں رہنے والے میوزک لورز پسند کر رہے ہیں۔ اس گانے کے شاعر پریت لکھاری،میوزک ڈی جے رابی، کمپوزیشن علی بدرمیانداد نے خود ترتیب دی ہے ۔