لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار و قوال علی بدرمیاندادخان اور گلوکارہ دیبا کرن کا نیا میوزک ویڈیو ’’جان و دلم‘‘ چاردن میں ایک ملین سے آگے نکل گیا ۔تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو کو چار روز قبل بھارتی میوزک کمپنی TPZ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا جسے چار دن میں ہی دس لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا۔ اس گانے کا میوزک اور شاعری علی بدرمیاندادخان کی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن بھی علی بدرمیاندادخان کی ہے ۔