اسلام آباد(نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے شرجیل میمن اور اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار،جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں، کی اپنی کوئی حیثیت نہیں یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔ٹویٹ میں انہوں نے کہاپنڈورا لیکس سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں ، قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔ایک اورٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاعلی ڈار کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں ، اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے ؟۔معاون خصوصی شہبازگل نے اپنی ٹویٹس میں کہا کیا ایسے ہو سکتا ہے کسی چوری وغیرہ کی تحقیق ہو اور مریم باجی پیچھے رہ جائیں ؟ کبھی نہیں،اللہ کا شکر ہے میرا لیڈر صادق اور امین، عالمی اداروں کی تحقیقات نے پھر ثابت کیا کہ عمران خان اللہ کی نعمت ہے ۔