لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا ہے دانیال ظفر نے کرکٹ کے موضوع پر بنائی جانے والی ویب سیریز’’ بارہوں کھلاڑی’’ میں اہم کردار کیا ہے جس کی ریکارڈنگ لاہور میں کی گئی۔ اس سیریز میں دانیال ظفر کے ہمراہ اداکارہ صبا فیصل،محسن گیلانی،میرا سیٹھی اور کنزیٰ ہاشمی سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں مقبول اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر چند روز قبل دانیال ظفر کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کی گئی تھی۔اداکارہ نے تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’جلدآرہا ہے انشاء اﷲ‘۔صبا فیصل نے اپنی پوسٹ میں دانیال ظفر کو ٹیگ بھی کیا پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عدنان سرور ہیں۔