لاہور( کلچرل رپورٹر ) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے فادرز ڈے کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماں کا جہاں مقام ہوتا ہے وہاں والد کا بھی مقام ہوتا ہے جن لوگوں کے بھی والد زندہ ہیں، جائیں انہیں گلے لگائیں،علی ظفر نے فادرز ڈے کے موقع پر نظم بھی پڑھ کرسنائی ۔