لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف گلوکار علی ظفر کا کراچی آرٹس کانسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان۔ پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے باعث سینکڑوں فنکار ،موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں۔ تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں کراچی آرٹس کانسل فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔