لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی، گزشتہ روز سیشن کورٹ کے جج امجد علی شاہ کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی، میشاشفیع کے خاوند محمود الرحمن سیشن کورٹ پیش ہوئے ۔