لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار و اداکار علی ظفر کے پہلے پشتو گانے پر صرف 24 گھنٹوں میں ایک ملین سے زائد ویوز آگئے ۔جبکہ اس وقت بھی اْن کا یہ گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر سرِفہرست ہے ۔اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صرف 24 گھنٹوں میں 1 ملین ویوز آگئے ہیں اور ٹرینڈنگ کی فہرست میں بھی نمبر ون پر ہے ۔‘گلوکار نے اپنے مداحوں کو مدعو کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے پختون ثقافتی جشن مناتے ہیں۔